ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / کریڈٹ لینے والی حکومت بتائے، نیرو مودی کوکس نے بھگایا : پرینکا گاندھی 

کریڈٹ لینے والی حکومت بتائے، نیرو مودی کوکس نے بھگایا : پرینکا گاندھی 

Thu, 21 Mar 2019 22:35:19  SO Admin   S.O. News Service

چندولی:21 /مارچ(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا)کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے نیرو مودی کی لندن میں گرفتاری کا کریڈٹ لے رہی بی جے پی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ کریڈٹ حاصل کرنے والوں کو یہ بھی بتانا چاہیے کہ اسے (نیرو مودی ) جانے کس نے دیا تھا؟'پرینکا نے صوبہ کے اپنے تین روزہ دورے کے آخری دن بدھ کی شام کو چندولی میں نامہ نگاروں سے بات چیت میں ایک سوال پر کہا کہ بی جے پی حکومت کو پہلے یہ بتانا چاہیے کہ نیرو مودی کو ملک سے بھگایا کس نے تھا؟ چندولی ضلع کے رہائشی شہید سی آر پی ایف جوان اودھیش یادو کے خاندان سے ملاقات کے دوران صحافیوں نے پرینکا سے سوال پوچھا تھا کہ بی جے پی اور اس کی مرکزی حکومت نیرو مودی کی گرفتاری کا کریڈٹ لے رہی ہے۔ جواب میں انہوں نے کہا یہ اچیومنٹ ہے؟نیرو مودی کو جانے کس نے دیا تھا؟ ' غور طلب ہے کہ پنجاب نیشنل بینک سے 13500 کروڑ روپے کی دھوکہ دہی کے معاملہ میں 48 سالہ نیرو مودی کا نام سامنے آیا تھا بعد میں وہ لندن فرار ہوگیا تھا ۔اس کو منگل کو لندن میں گرفتار کر لیا گیا۔ اسے 29 مارچ تک پولیس حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔ مرکز کی نریندر مودی حکومت نے برطانوی حکومت سے نیرو مودی کو گزشتہ سال اگست میں بھارت بھیجنے کے لیے کہا تھا۔


Share: